Home / انٹر نیشنل / آسٹریلیا نے کورونا کی پہلی دوا تیار کر لی

آسٹریلیا نے کورونا کی پہلی دوا تیار کر لی

آسٹریلیا میں ممکنہ پہلی کروناویکسین تیار کرلی گئی، جلد انسانوں پر ٹرائل کا آغاز کیا جائے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا میں پہلی بار کرونا کے خلاف موثر ویکسین تیار کی گئی ہے، جس کی انسانوں پر آزمائش کا سلسلہ آسٹریلوی شہر ’ایڈلیڈ‘ میں کیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق ویزائن نامی کمپنی نے ’کوویکس 19‘ نامی ویکسین کوویڈ 19 کے خلاف تیار کی ہے، ایڈلیڈ اسپتال میں اس کا ٹیسٹ انسانوں پر کیا جائے گا، اس مرحلے کو عبور کرنے کے لیے 40 رضاکاروں کا انتخاب کیا گیا ہے۔

وولنٹیئرز کی عمریں 18 سے 65 سال کے درمیان ہیں جن پر ویکسین کے تجربات ہوں گے، ممکنہ طور پر انہیں تین ماہ کے لیے کروناویکسین کی دو خوراک دی جائیں گی اور اس کے بعد ان کے خون ٹیسٹ لیے جائیں گے۔خون ٹیسٹ کے ذریعے ان کی قوت مدافعت اور انٹی باڈیز چیک کی جائیں گی۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ مذکورہ ویکسین ماضی کے سارک وبا کے خلاف استعمال ہونے والی دوا کے طرز کی ہے۔ویزائن کا کہنا ہے کہ ان کی کمپنی گزشتہ 18 سالوں سے مہلک بیماریوں کی دوا تیار کررہی ہے، ممکنہ طور پر وبائی مرض کرونا کے خلاف کامیاب اور مو¿ثر ترین ویکسین بھی تیار کرلے گی۔

About Ayub Ahmad Khosa

Leave a Reply

PHP Code Snippets Powered By : XYZScripts.com