Home / انٹر نیشنل / امریکہ نے کلوروکوئن کورونا مریضوں کو دینے پر فوری پابندی لگادی

امریکہ نے کلوروکوئن کورونا مریضوں کو دینے پر فوری پابندی لگادی

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکہ نے کورونا وائرس کے خلاف مریضوں کے علاج کے لئے استعمال کی جانے والی ملیریا کی دوا کلورو کوئن اور ہائیڈروکسی کلور وکوئن پر پابندی لگا دی ہے

تفصیلات کے مطابق امریکی فوڈ اینڈ ڈرنگ اتھارٹی (ایف ڈی اے )نے دوا کلوروکوئن اور ہائیڈروکسی کلوروکوئن کو استعمال کرنے سے روک دیا ہے ۔جاری بیان کے مطابق امریکا میں کورونا وائرس سے شدید متاثرہ مریضوں کو ہنگامی صورت حال میں کلوروکوئن اورہائیڈروکسی کلوروکوئن دینے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا گیا ہے۔

ایف ڈی اے کا کہنا ہے کہ اب کورونا کے مریضوں کو ہنگامی صورت حال میں بھی یہ دوائیں دینے کی اجازت نہیں ہوگی۔فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کے مطابق کورونا کے مریضوں کو ہنگامی حالات میں کلوروکوئن اورہائیڈروکسی کلوروکوئن کے استعمال سے حاصل ہونے والے نتائج کے تجزیے سے معلوم ہواہے کہ ملیریا کے علاج کے لیے استعمال ہونے والی یہ دوائیں کورونا کے علاج میں معاون ثابت نہیں ہورہیں۔

ایف ڈی اے کے مطابق ان دواوں کے استعمال سے دل کے امراض کے مسائل سمیت دیگر منفی اثرات ان دواو ں کے مثبت اثرات سے زیادہ ہیں ، اس لیے امریکی ادارے بائیو میڈیکل ایڈوانسڈ ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کے معیار کے مطابق کلوروکوئن اور ہائیڈروکسی کلوروکوئن کو انتہائی تشویشناک حالت میں مبتلا کسی مریض کو نہیں دیا جاسکتا۔

خیال رہے کہ امریکا میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 21 لاکھ 71 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جب کہ ایک لاکھ 18 ہزار افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ایف ڈی اے نے 28 مارچ کو کورونا وائرس کے مریضوں کو کلوروکوئن اورہائیڈروکسی کلوروکوئن دینے کی مشروط منظوری دی تھی جب کہ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ان دواو¿ں کے کورونا کے علاج میں مفید ہونے کا دعویٰ کرچکے تھے۔

ایف ڈی اے کا کہنا تھا کہ کلوروکوئن اورہائیڈروکسی کلوروکوئن کورونا کے صرف انتہائی تشویشناک حالت کے مریض کو دی جاسکتی ہے۔ساتھ ہی ایف ڈی اے نے خبردار کیا تھا کہ کلوروکوئن اور ہائیڈروکسی کلوروکوئن کورونا کے ہر مریض کے استعمال کے لیے ہرگز نہیں ہے اور یہ دوا صرف ان مریضوں کے لیے ہے جن کی جان کو سنگین خطرات لاحق ہیں۔
کورونا وائرس کے پاکستان میں پھیلنے کے بعد ان دواﺅںکی مانگ بڑھ گئی تھی اور اس کی قلت بھی پیدا ہو گئی تھی

About Ayub Ahmad Khosa

Leave a Reply

PHP Code Snippets Powered By : XYZScripts.com