Home / COVID-19 / روس میں بنائی گئی کورونا ویکسین کے مثبت نتائج رہے

روس میں بنائی گئی کورونا ویکسین کے مثبت نتائج رہے


ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک)روس میں بنائی گئی کووڈ-19 کی ویکسین کے پہلے اور دوسرے آزمائشی مرحلے کے نتائج مثبت رہے۔ ویکسین سے مریضوں میں مدافعتی قوت اور اینٹی باڈیز پیدا ہوئیں تاہم اس کے معمولی سائڈ ایفیکٹس بھی دیکھے گئے۔

آزمائشی مرحلے کے بعد ماہرین کا کہنا ہے کہ روسی ویکسین کو کووڈ-19 کے خلاف موثر قرار دینے کا فیصلہ تیسرے مرحلے میں اس کی بڑے پیمانے پر آزمائش کے بعد ہی کیا جاسکے گا۔

میڈیکل جرنل لینسٹ میں شائع ہونیوالی تحقیق کے مطابق اسپوتنک فائیو نامی روسی ویکسین کے پہلے اور دوسرے آزمائشی مرحلے میں شامل تمام 76 افراد میں اینٹی باڈیز بنیں۔ سائڈ ایفیکٹس کے طور پر پچاس فیصد بخار، بیالیس فیصد سر درد، 28 فیصد کمزوری جبکہ چوبیس فیصد جوڑوں کے درد کی شکایات سامنے آئیں۔

ویکسین کو تیسرے مرحلے میں 40 ہزار رضاکاروں پر آزمایا جائے گا۔ روس نے تیسرے مرحلے کی آزمائش مکمل ہونے سے پہلے ہی اگست میں عوام کے استعمال کے لئے دنیا کی پہلی منظور شدہ کورونا وائرس ویکسین بنانے کا دعویٰ کردیا تھا، جس پر اسے سخت تنقید کا سامنا رہا۔

About Ayub Ahmad Khosa

Leave a Reply

PHP Code Snippets Powered By : XYZScripts.com