
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب ہیلتھ کیئرکمیشن نے کورونا مریضوں کیلئے بلااجازت پلازما ٹرانس فیوڑن پر پابندی عائد کردی ہے
کمیشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پلازما کلینکل ٹرائل صرف وہ اسپتال کرسکتے ہیں جنہیں کورونا ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ نے اجازت دے رکھی ہے۔
ترجمان پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے مطابق کچھ سرکاری اور غیر سرکاری اسپتالوں نے جو پلازما ٹرائل کیلئے رجسٹرڈ نہیں تھے انہوں نے خلافِ ضابطہ پلازما ٹرانس فیوڑن کیا ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ خلافِ ضابطہ پلازما تجویز اور ٹرانس فیوز کرنے پر کارروائی ہوگی، کورونا مریضوں کے لیے پلازما ٹرانس فیوڑن کے کلینکل ٹرائلز جاری ہیں اور انکے نتائج ابھی ا?نا باقی ہیں۔