Home / COVID-19 / کورونا وائرس کی دوا کی قیمت کتنی ہوگی ؟ ڈاکٹر شوکت علی نے بتا دیا

کورونا وائرس کی دوا کی قیمت کتنی ہوگی ؟ ڈاکٹر شوکت علی نے بتا دیا

ڈاﺅ یونیورسٹی کے ڈاکٹر شوکت علی کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کا علاج زیادہ مہنگا نہیں ہوگا، کورونا کے لیے دوا کی قیمت خناق اور ریبیز کی ویکسین جیسی ہی ہوگی۔

ڈاﺅ یونیورسٹی کے ڈاکٹر شوکت نے پاکستان کے نجی ٹی وی چینل کے مارننگ پروگرام میں کورونا وائرس کے علاج اور ویکسین کی قیمت سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے علاج کے لیے صحت یاب مریضوں سے اینٹی باڈیز حاصل کی گئیں ہیں اور کورونا وائرس کے علاج کے لیے سیفٹی اسٹڈی جانورپر کی گئی ہے جبکہ اس مرحلے پر پہنچ گئے ہیں کہ صحتیاب مریض کے پلازما سےاینٹی باڈیز الگ کر سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں ریگولیٹر اورصحت یاب مریضوں سے تعاون درکار ہوگا اور کورونا وائرس کی دوائی کے لیے ریگولیٹرز کی شرائط سے بھی آگاہ ہیں جبکہ کوشش ہے ریگولیٹرکی ضرورت جو بھی ہواس کی تعمیل کرسکیں۔
ڈاکٹرشوکت علی کا کہنا تھا کہ کوشش ہے ڈریپ کی ممکنہ مطلوبہ ضروریات پہلے سے مکمل کر لیں۔

About Ayub Ahmad Khosa

Leave a Reply

PHP Code Snippets Powered By : XYZScripts.com