Home / Urdu News اردو نیوز / صحت / ہماری پہلی ترجیح ہیلتھ سسٹم کی استعداد بڑھانا ہے، علی محمد خان

ہماری پہلی ترجیح ہیلتھ سسٹم کی استعداد بڑھانا ہے، علی محمد خان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہاہے کہ ہماری پہلی ترجیح ہیلتھ سسٹم کی استعداد بڑھانا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرمملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے معاشی ریلیف پیکج کا اعلان کیاگیا ہے

کے پی حکومت کی جانب سے بھی ریلیف پیکج کا اعلان کیا گیا ہے۔علی محمد خان کا کہنا تھا کہ پہلی کوشش ہے فرنٹ لائن پر لڑنے والوں کو سامان پورا کیا جائے، ڈاکٹرز، نرسز، پیرامیڈیکل اسٹاف کاحفاظتی سامان پورا کیاجا رہاہے

ہماری پہلی ترجیح ہیلتھ سسٹم کی استعداد بڑھانا ہے۔وزیر مملکت نے کہا کہ مستحقین کے لیے بھی حکومت کی جانب سے اقدامات کر رہے ہیں،کرونا جیسی وبا سے لڑنے کے لیے احتیاط ہی ہمارے پاس بڑا ہتھیار ہے۔

About Ayub Ahmad Khosa

Leave a Reply

PHP Code Snippets Powered By : XYZScripts.com