Home / COVID-19 / دس لاکھ افراد کی موت ”دردناک “ہے،یو این جنرل سیکرٹری

دس لاکھ افراد کی موت ”دردناک “ہے،یو این جنرل سیکرٹری

staggering 1 million deaths UN

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)یو این جنرل سیکرٹری انتونیوگوٹیرس نے کورونا وائرس سے 10 لاکھ افراد کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ہول ناک بات ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ خطرناک مرض ہے
اپنے حالیہ بیان میں گوٹیرس نے ہلاکتوں کی اتنی بڑی تعداد کو “ہوش اڑا دینے والا” قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ “مرنے والے کسی کے باپ، کسی کی ماں، کسی کے شوہر ، کسی کی بیوی، کسی کے بہن بھائی اور کسی کے دوست اور ساتھی تھے۔ اس مرض کی بربریت نے دکھوں کو کئی گنا بڑھا دیا ہے۔ سوگ اور خوشی منانا زندگی میں کبھی اس طرح نا ممکن نہ تھا”۔

گوٹیرس نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ “کرونا وائرس کے پھیلاو، ملازمتوں سے محرومی، تعلیم کے تعطل اور ہماری زندگیوں میں اضطراب کا اختتام نظر نہیں آ رہا”۔انہوں نے واضح کیا کہ ذمے دارانہ قیادت، تعاون اور علم کے ذریعے کرونا پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ علاوہ ازیں احتیاطی اقدامات مثلا سماجی فاصلہ اور ماسک لگانا بھی نہایت اہمیت رکھتے ہیں۔

 

No Title

Our world has reached an agonizing milestone: the loss of 1 million lives to #COVID19.We must never lose sight of each & every life.As the hunt for a vaccine – affordable and available to all – continues, let’s honour their memory by working together to defeat this virus. pic.twitter.com/iZ1UnN8d4i

 

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے مطابق کرونا کی کسی بھی ویکسین کو “مناسب قیمت پر اور تمام لوگوں کے لیے دستیاب ہونا چاہیے”۔

روئٹرز نیوز ایجنسی نے انکشاف کیا ہے کہ منگل کے روز تک دنیا بھر میں کرونا وائرس کے سبب ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد دس لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق اس وبائی مرض سے فوت ہونے والے افراد کی سرکاری تعداد حقیقی مجموعی تعداد سے کم ہے۔ ادارے نے جمعے کے روز خبردار کیا تھا کہ مطلوبہ لازمی امور کی پابندی نہ کرنے کی صورت میں کوویڈ 19 کے سبب اموات کی تعداد بیس لاکھ تک پہنچ جانے کا نہایت قوی امکان ہے۔

کرونا وائرس کے سبب فوت ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد گذشتہ تین ماہ میں پانچ لاکھ سے دو گنا ہو کر دس لاکھ تک پہنچ گئی۔ اموات کے لحاظ سے پہلے تین ممالک امریکا، برازیل اور بھارت ہیں۔

رواں ماہ ستمبر میں یومیہ اموات کی اوسط تعداد کے مطابق دنیا بھر میں ہر 24 گھنٹوں کے دوران 5400 مزید افراد اس وبائی مرض کے سبب دنیا سے رخصت ہو رہے ہیں۔ یہ تعداد ہر ایک گھنٹے میں 226 اموات اور ہر ایک سیکنڈ میں 16 اموات بنتی ہے۔کوویڈ 19 کے سبب واقع ہونے والی اموات میں تقریبا 45% افراد امریکا، برازیل اور بھارت میں فوت ہوئے ہیں۔

About Ayub Ahmad Khosa

Leave a Reply

PHP Code Snippets Powered By : XYZScripts.com