Home / Sports / اکشے اور وویک اوبرائے آدھے میچ سے ہی چلے گئے تھے، فواد چوہدری

اکشے اور وویک اوبرائے آدھے میچ سے ہی چلے گئے تھے، فواد چوہدری


دبئی:وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ بھارتیوں کے دل بہت چھوٹے ہیں، اکشے کمار اور وویک اوبرائے تو آدھے میچ سے ہی واپس چلے گئے تھے۔ دبئی سے وفاقی وزیر نے اسٹیڈیم کا آنکھوں دیکھا حال ناظرین سے شیئر کیا۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پورا اسٹیڈیم بھارتی تماشائیوں سے بھرا ہوا تھا لیکن ہم نے ایک چھوٹا سا کونا پکڑ لیا جہاں میں، گورنر سندھ اور پاکستان سے کچھ اور لوگ موجود تھے۔

انہوں نے بتایا کہ جب میچ بھارت کے ہاتھ سے نکلنے لگا تو بھارتی تماشائی گراﺅنڈ چھوڑ کر جانے لگے، ان پر کافی ہوٹنگ بھی ہوئی اور پاکستانی تماشائیوں نے کہا کہ ابھی آپ کے جانے کا وقت نہیں ہوا۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ انڈین کراﺅڈ کے دل بہت چھوٹے ہیں تو وہ گراﺅنڈ چھوڑ چھوڑ کر جانے لگے۔

دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں موجود بھارتی شوبز شخصیات کی مایوسی کے بارے میں بتاتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا جب بھارتی اداکار اکشے کمار اور وویک اوبرائے شروع میں آئے تو کہنے لگے کہ آپ لوگ پاکستان کو سلیبریٹ تو کر لیں لیکن جیتنا تو بھارت نے ہے اور پھر آدھے میچ میں ہی دونوں بھارتی اداکاروں کو چھوڑ کر جانا پڑا اور لوگوں نے ان پر بہت ہوٹنگ بھی کی۔

About Azhar Saeed

Leave a Reply