سڈنی: آسٹریلیا کے نائب وزیراعظم بارنابی جوائس نے امبر ہرڈ کی جانب سے کتے کا نام ان کے نام پر رکھنے پر دلچسپ ردِعمل دیا ہے۔
بارنابی جوائس کا کہنا ہے کہ امبر کو اب تک میرا نام یاد رہنا میری کامیابی ہے۔
واضح رہے کہ 2015 میں امریکی اداکارہ اپنے کتے کے ہمراہ نجی طیارے پر پالتو کتے کے ساتھ آئی تھیں، اس وقت جوائس نے انہیں کتے کے ساتھ واپس امریکا بھیجنے کا کہا تھا۔خیال رہے کہ حال ہی میں امبر ہرڈ نے اپنے نئے کتے کا نام بارنابی جوائس رکھا ہے، اس سے متعلق انہوں نے سوشل میڈیا پر تصویر بھی شیئر کی تھی۔