Home / Health / آسٹریلوی خاتون کی موت کا آسٹرا زینیکا ویکسین سے تعلق ثابت

آسٹریلوی خاتون کی موت کا آسٹرا زینیکا ویکسین سے تعلق ثابت

آسٹریلوی خاتون

کینبر:آسٹریلیا کے میڈیکل ریگولیٹر نے تصدیق کی ہے کہ 48 سالہ خاتون کی خون جمنے سے ہلاکت کرونا وائرس کی ویکسین آسڑرا زینیکا کے ضمنی اثرات کی وجہ سے تھی۔

نیو ساتھ ویلز کے وسطی ساحل سے تعلق رکھنے والی اس خاتون کو گذشتہ ہفتے کوویڈ-19 ویکسین آسڑرا زینیکا لگنے کے چاردن بعد خون جمنے کی شکایت کے ساتھ اسپتال داخل کیا گیا تھا جہاں اس ہفتے کے شروع میں اس کی موت واقع ہوگئی تھی۔

تھراپیوٹک گڈز ایڈمنسٹریشن (ٹی جی اے) نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ خاتون کی شریانوں اور رگوں میں خون جمنا اور اس کے خون میں پلیٹی لیٹس کی کمی کا ویکسین سے ممکنہ تعلق ہے۔

ٹی جی اے کے ویکسین سیفٹی انویسٹی گیشن گروپ (وی ایس آئی جی)نے بتایا کہ ذیابیطس اور “کچھ غیر معمولی خصوصیات” سمیت صحت سے متعلقہ بنیادی خرابیوں کی وجہ سے خاتون کی موت کی تحقیقات پیچیدہ تھیں۔

About Ayub Ahmad Khosa

Leave a Reply