Home / Urdu News اردو نیوز / کھیل / زیادتی کیس میں کرکٹر یاسر شاہ کے دوست کی ضمانت منظور

زیادتی کیس میں کرکٹر یاسر شاہ کے دوست کی ضمانت منظور

زیادتی کیس میں کرکٹر یاسر شاہ
اسلام آباد: عدالت نے زیادتی کیس میں کرکٹر یاسر شاہ کے دوست فرحان الدین کی ضمانت منظور کرلی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے لڑکی سے زیادتی کیس میں کرکٹر یاسر شاہ کے دوست فرحان الدین کی عبوری ضمانت منظور کرلی، اسلام آباد کی مقامی عدالت کے جج عطائ ربانی نے 5 جنوری تک ایک لاکھ روپے کے عوض ملزم کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کی جب کہ عدالت نے پولیس کو نوٹس جاری کرکے آئندہ سماعت تک جواب طلب کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ کرکٹر یاسر شاہ کے دوست فرحان الدین پر لڑکی سے زیادتی کا مقدمہ درج ہے جب کہ یاشر شاہ مقدمہ میں جرم میں معاونت کرنے پر شامل ہیں۔

About Bisma Sajjad

Bisma Sajjad a Multimedia Freelance journalist, blogger and social media activist. @BismaSajjad1

Leave a Reply

PHP Code Snippets Powered By : XYZScripts.com