Home / Health / چار جولائی تک امریکا کی نصف آبادی کوویکسین فراہم کر دی جائے گی، جو بائیڈن

چار جولائی تک امریکا کی نصف آبادی کوویکسین فراہم کر دی جائے گی، جو بائیڈن

half U.S. population being vaccinated

واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی صدر جو بائیڈن نے امریکا میں کورونا ویکسین پروگرام کے حوالے سے نئے اہداف کا اعلان کر دیا ہے۔

صدر بائیڈن نے واشنگٹن میں کہا کہ رواں برس چار جولائی، امریکا کے یوم آزادی تک ایک سو ساٹھ ملین بالغ شہریوں کو کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں دے دی جائیں گے۔ اس کے علاوہ ستر فیصد شہریوں کو کم از کم ویکسین کی ایک خوراک مل جائے گی۔

ان اہداف کو حاصل کرنے کے لیے آئندہ دو ماہ کے دوران کم از کم ایک سو ملین ویکسین کی خوراکیں فراہم کی جائیں گی۔ صدر بائیڈن نے ایک مرتبہ پھر تمام شہریوں کو کورونا سے بچا کی ویکسین لگوانے کی تاکید کی ہے۔

About Ayub Ahmad Khosa

Leave a Reply