Home / Sports / رمیز راجہ کا کراچی سٹاک ایکسچینج کا دورہ

رمیز راجہ کا کراچی سٹاک ایکسچینج کا دورہ

 Chairman Pakistan Cricket Board Rameez Raja addressing to the PSX

کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے کہا ہے کہ ہماری کرکٹ کی معیشت اچھی ہو اور ٹیم نمبر ون ہو تو ٹیمیں یہاں سے واپس نہیں جائیں گی۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا دورہ کیا اور وہاں کا روایتی گھنٹہ بجا کر دن کی ٹریڈنگ کا آغاز کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے رمیز راجہ نے کہا کہ اسٹیڈیمزاور کرکٹ کے اسٹرکچر کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے، ہم چاہتے ہیں کہ بزنس کمیونٹی ہمیں بتائے کہ ہم کس طرح اوپر جاسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں کرکٹ کی معیشت کو ترقی دینا ہے، یہ سوچ کر خوف آتا ہے کہ ہماری کرکٹ آئی سی سی کے فنڈز پر چل رہی ہے یا پھر اس پر زیادہ انحصار ہے، آئی سی سی کبھی بھی کہہ سکتا ہے کہ سو کے بجائے دس روپے لے لیں پیسے نہیں ہیں، ہمیں اس کے لیے بھی بیک اپ پلان
تیار کرنا ہے۔


رمیز راجہ نے مزید کہاکہ چاہتا ہوں آپ کرکٹ کی معیشت بڑھانے میں حصہ لیں، ہمارے پڑوسی ملک میں سرمایہ کاری سے کرکٹ بہت آگے نکل گئی ہے، نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی ٹیمیں واپس جانے سے دو چیزیں سیکھی ہیں، اگر آپ کی ٹیم نمبر ون ہو تو ٹیمیں واپس نہیں جائیں گی

اگر کرکٹ معیشت اچھی ہو تو بھی ٹیمیں واپس نہیں جائیں گی۔چیئرمین پی سی بی نے مزید کہا کہ ورلڈ کپ کی تیاری جاری ہے،کوشش کر رہے ہیں کہ بہترین ٹیم میدان میں اترے، پچز اور گراس روٹ کرکٹ کا بہت برا حال ہے، آہستہ آہستہ چیزیں بہتر ہوں گی، جب تک میں ہوں صرف کرکٹ پر بات ہوگی۔

About Azhar Saeed

Leave a Reply