Home / COVID-19 / ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 119افراد جاں بحق

ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 119افراد جاں بحق

 4 ہزار 113 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 8 لاکھ 41 ہزار 636 ہوگئی

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 119 افراد جاں بحق ہو نے کے بعد اموات کی تعداد 18 ہزار 429 ہوگئی،4 ہزار 113 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 8 لاکھ 41 ہزار 636 ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 37 ہزار 587 کورونا ٹیسٹ کئے گئے،

جس کے بعد مجموعی کووڈ 19 ٹیسٹس کی تعداد 11,965,682 ہوگئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 4 ہزار 113 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 841,636 ہوگئی ہے۔ مثبت کیسز کی شرح 9.17 فیصد ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک سندھ میں 2 لاکھ87 ہزار 643 ، پنجاب میں 3 لاکھ 10 ہزار 616، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 21 ہزار 099، اسلام آباد میں 76 ہزار 696، بلوچستان میں 22 ہزار 776 ، آزاد کشمیر میں 17 ہزار 465 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 341 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد84 ہزار 480 ہے۔ جب کہ 5 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 119 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد اب اس وبا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد مجموعی طور پر 18 ہزار 429 ہوگئی ہے۔ این سی او سی کے مطابق کورونا سے ایک دن میں 5 ہزار 665 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 738,727 ہوگئی ہے۔

About Ayub Ahmad Khosa

Leave a Reply

PHP Code Snippets Powered By : XYZScripts.com