Home / Urdu News اردو نیوز / فوڈ / فاسٹ فوڈجدید دور کا لائف اسٹائل،لیکن یہ زہر قاتل بھی ہے

فاسٹ فوڈجدید دور کا لائف اسٹائل،لیکن یہ زہر قاتل بھی ہے

فاسٹ فوڈ کی چھوٹے پیمانےپر ابتداء امریکہ میں اٹھارویں صدی میں ہوگئی تھی اس وقت فاسٹ فوڈ پوری دنیا میں پھیل چکا ہے فاسٹ فوڈ کا مطلب ریستوران کا ایسا کھانا جو فوری تیّار ہو اور فوری طور پر پیش کیا جاسکے مثلاً برگر، پیزا ، فرائیڈ چپس اور شوارمے وغیرہ،
فی زمانہ روایتی صحت بخش کھانوں کی بہ نسبت فاسٹ فوڈ اور ہوٹلنگ کا رجحان بڑھتا جا رہا ہے۔اور اب یہ جدید دور کا فیشن اور ایک لائف اسٹائل کی جگہ لے چکا ہےہے۔مگرفاسٹ فوڈ کے استعمال سے انسانی جسم پر مضر اثر ات مرتب ہورہے ہیں کیونکہ فاسٹ فوڈ یا جنک فوڈ میں متوازن غذائی اجزاء کا خیال نہیں رکھاجاتا ،چکنائی ،نمکیات ، مصالحہ جات، شگر اور کیمیائی اجزاء جو انسانی صحت کے لیے مضر ہیں شامل کیئے جاتے ہیں۔
اس لیے سائنسی تحقیق کے مطابق فاسٹ فوڈ یا جنک فوڈ انسانی صحت کے لیے نقصان دہ ہیں۔ ان میں کیلوریز کی مناسب مقدار نہیں ہوتی اور زیادہ کیلوریز سے وزن بڑھتا ہے اور جسم پھولتا ہے ۔انسان چاق و چو بند نہیں رہتا وہ سُستی اور کاہلی کا شکار ہو جاتا ہے ۔زیادہ چکنائی کی وجہ سے امراضِ قلب کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔بلکہ طبّی ماہرین کا تو یہ بھی کہنا ہے کہ ہفتے میں دو یا تین بار سے زیادہ جنک فوڈ کھانے سے د ل کے امراض میں اضافے کے زیادہ ممکنات پیداہو جاتے ہیں۔برطانیہ کنگ کالج لندن کی تحقیق کے مطابق معدے میں پائے جانے والے ایسے بیکٹریا جو انسانی جسم کو آنتوں کی بیماریوں، ذیابطیس، امراض قلب اور کینسر وٖغیرہ جیسی مہلک بیماریوں سے محفوظ رکھتے ہیں جو کہ فاسٹ فوڈ یا جنک فوڈ کے استعمال سے ایک تہائی کی تعداد حد تک معدے سے ختم ہوجاتے ہیں۔ اس کی وجہ سے انسانی جسم کوکئی انسانی خطرناک بیماریوں کا خطرہ لاحق ہوجاتا ہے اور ایسے بیکٹریا کی تعداد معدہ میں تقریبا تقریبا ساڑے تین ہزار ہے۔ جنک فوڈ میں بنیادی غذائی اجزاء کی کمی کی وجہ سے خون کے خلیوں ، جگر، معدے پر بھی مضر اثرات مرتّب ہوتے ہیں۔شہریوں کی صحت پر برا اثر پڑنے کی وجہ سے لاس اینجلیز میں تو کچھ عرصہ پہلے جنک فوڈ کی تیّاری اور فروخت پر ہی پابندی لگادی گئی تھی۔فاسٹ فوڈ یا جنک فوڈ انسان کے مدافعتی نظام کو کمزور کردیتا ہے۔ اور یادداشت کو بھی کمزور کردیتا ہے اس کے علاوہ ہارمونز میں تبدیلی کا سبب بھی بنتا ہے۔سا ئنسی تحقیق کے لحاذ سے فاسٹ فوڈ یا جنک فوڈ ذیابطیس جیسی خطرناک بیماری کا موجب بھی بن سکتا ہے کیونکہ اس کی تیاری میں سستے غزائی اجزاء شامل ہوتے ہیں اور فاسٹ فوڈ یا جنک فوڈ میں چکنائی کا استعمال کولیسٹرول کی زیادتی کا سبب بنتا ہے اور یہ ذہنی تناؤ بھی پیدا کرتا ہے۔گھر کے کھانے کے بجائے غیر معیاری اشیاء اور غیر موزوں غزائی اجزاء سےتیارشدہ فاسٹ فوڈ کسی طرح بھی انسانی صحت کے لیے سود مند اور صحت بخش نہیں۔

About Ayub Ahmad Khosa

Leave a Reply

PHP Code Snippets Powered By : XYZScripts.com