Home / Urdu News اردو نیوز / پاکستان / خطے میں امن و استحکام: پاکستان عالمی تعاون کیلئے پرعزم ہے،آرمی چیف

خطے میں امن و استحکام: پاکستان عالمی تعاون کیلئے پرعزم ہے،آرمی چیف

international peace and stability

RAWALPINDI: Andreas Papastavrou, Greek Ambassador to Pakistan paid a farewell call to General Qamar Javed Bajwa, Chief of Army Staff (COAS), at GHQ

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان عالمی شراکت داروں کیساتھ فروغ تعاون کیلئے پرعزم ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے یونانی سفیر آندریس پاپاستورو نے جی ایچ کیو میں الوداعی ملاقات کی،

جس کے دوران باہمی دلچسپی، علاقائی سیکیورٹی اور افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے امور بھی زیر غور آئے، آرمی چیف نے کہا کہ علاقائی امن کیلئے پاکستان عالمی شراکت داروں کیساتھ فروغ تعاون کیلئے پرعزم ہے،

مستحکم اور خوشحال افغان عوام کیلئے کوشاں ہیں، آرمی چیف نے زور دیا کہ افغانستان میں انسانی المیے سے بچنے کیلئے سنجیدہ عالمی کوششوں کی ضرورت ہے، آرمی چیف نے یونانی سفیر کی خدمات اور بہتر تعلقات کیلئے کوششوں اور اقدامات کو بھی سراہا، یونانی سفیر نے افغانستان کی صورتحال میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی اور بارڈر منیجمنٹ اور علاقائی استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کا بھی اعتراف کیا۔

About Admin

Leave a Reply

PHP Code Snippets Powered By : XYZScripts.com