Home / World / Middle East and Africa / شامی نے اسرائیل کا فیضائی حملہ ناکام بنا دیا

شامی نے اسرائیل کا فیضائی حملہ ناکام بنا دیا

 Israeli hit Syria
دمشق(مانیٹرنگ ڈیسک)شام نے اسرائیلی میزائل فضا میں تباہ کر کے حملہ ناکام بنا دیا ،

تفصیلات کے مطابق شامی فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ آج علی الصبح اسرائیل کی جانب سے شام کے شہر حمص کی طرف داغا گیا میزائل فضا میں تباہ کرکے یہ حملہ ناکام بنا دیا گیا۔

شام کی سرکاری میڈیا تنظیم ”اورتاس“ کے مطابق، اسرائیل نے یہ میزائل حمص کے علاقے القصیر کی سمت فائر کیا تھا جسے شام کے فضائی دفاعی نظام نے دورانِ پرواز تباہ کردیا۔

خبر میں بتایا گیا کہ میزائل کے ٹکڑے آبادی پر گرنے سے شہری املاک کو معمولی نقصان ضرور پہنچا لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

واضح رہے کہ لبنانی سرحد کے ساتھ واقع شامی شہر حمص کو ایرانی حمایت یافتہ حزب اللہ کا گڑھ بھی سمجھا جاتا ہے جہاں پچھلے ایک سال کے دوران اسرائیلی فوج کے حملے بہت بڑھ گئے ہیں۔

About Ayub Ahmad Khosa

Leave a Reply