
کراچی: معروف اداکارہ ماہرہ خان اپنی ساتھی اداکارہ عائزہ خان کی خوبصورتی سے متاثر ہوگئیں۔
اداکارہ عائزہ خان کی حال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والی تصاویر میں اداکارہ ماہرہ نے عائزہ خان کی تعریف کی ہے۔
ماہرہ خان نے عائزہ خان کی پوسٹ کردہ تصویر پر ماشااللہ کا کمنٹ کیا اور اداکارہ کی خوبصورتی کی تعریف بھی کی۔عائزہ خان کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی چند تصاویر پوسٹ کی گئیں ہیں۔
تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ سفید لباس میں بے حد خوبصورت لگ رہی ہیں۔عائزہ خان کی تصاویر پر مداحوں کی جانب سے تعریفی کمنٹس دیئے جارہے ہیں۔