Home / Sports / بابر اعظم کیلئے مغل اعظم کا خطاب

بابر اعظم کیلئے مغل اعظم کا خطاب

Mughal Azam for Babar Azam
دبئی: پاکستان نے گزشتہ روز بھارت کے خلاف بہترین بلے بازی کرتے ہوئے دس وکٹوں سے شکست دیدی ۔ اس شکست نے بھارت کے ورلڈ کپ کے کسی بھی ایونٹ میں پاکستان سے ناقابل شکست رہنے کی روائت کو بھی توڑ دیا ۔

 

بابراعظم اور محمد رضوان کی بہترین بلے بازی اور شاہین شاہ آفریدی کی بہترین بالنگ نے میچ کو یک طرفہ بنادیا ۔ مگراس میچ کی خاص بات یہ ہے کہ اس میچ کے دوران کئی ریکارڈ جہاں پاش پاش ہوئے وہیں پاکستانی کپتان کی کھل کر تعریف کی گئی ۔

 

یہ تعریف بھی بھارتی کمنٹریٹرز کی جانب سے کی گئی ۔ بھارتی ٹیم کی شکست اور پاکستانی فتح کے ساتھ ہی بھارتی کمنٹریٹر نے بابراعظم کو” مغلِ اعظم ” کا خطاب دیدیا ۔

About Azhar Saeed

Leave a Reply