Home / Sports / نیوزی لینڈ سے حساب برابر کرنے کا وقت آ گیا

نیوزی لینڈ سے حساب برابر کرنے کا وقت آ گیا

Pakistan vs New Zealand
شارجہ: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں (آج)منگل کو 2اہم میچز کھیلے جائیں گے۔

پاکستان اپنا دوسرا میچ نیوزی لینڈ کیخلاف شارجہ میں کھیلے گا،میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام7بجے شروع ہو گا۔

جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیںدبئی میں آمنے سامنے ہونگی۔تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم اپنا دوسرا اہم میچ نیوزی لینڈ کےخلاف (آج)منگل کو شارجہ میںکھیلے گی ،میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام7بجے شروع ہو گا۔

پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں راوئتی حریف بھارت کو10رنز سے شرمناک شکست دیکر ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کیا تھا۔بھارت کیخلاف فتح کے بعد قومی ٹیم نے پیر کو آرام کیا ۔

میگا ایونٹ میں پاکستان اور نیوزی لینڈکے میچ سے قبل سہ پہر3بجے گروپ 1میں شامل جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیںآجمنگل کو دبئی میں آمنے سامنے ہونگی۔دونوں ٹیمیں اپنا اپناپہلا میچ ہار چکی ہیں۔جنوبی افریقہ کو پہلے میچ میں آسٹریلیا نے شکست دی جبکہ ویسٹ انڈیز کو انگلینڈ نے شکست سے دوچار کیا تھا۔

About Ayub Ahmad Khosa

Leave a Reply