Home / Islam / قرآن مجید اورہماری ذمہ داریاں ___تحریر: ماہ رخ اعظم

قرآن مجید اورہماری ذمہ داریاں ___تحریر: ماہ رخ اعظم

ماہ رخ اعظم

تحریر: ماہ رخ اعظم
@___Mahrukh

قرآن مجید ایک بڑی برکت والی کتاب ہے، اللہ تعالی نے ہماری طرف نازل کی ہے تاکہ لوگ اس کی آیات پر غور کریں اور عقل و فکر رکھنے والے اس سے سبق حاصل کریں قرآن مجید پر غور و فکر کرنے سے علم کے نئے باب اور ہدایت کے نئے راستے کھل جاتے ہیں۔ جو نصیحت حاصل کرنے، دلوں کے امراض کی شفا حاصل کرکے اللہ تک پہنچنے کا راستہ ہے۔

مگر بدقسمتی سے قرآن مجید جو ہدایت سرچشمہ ہے، ہم اس سے ہدایت اور زندگی گزارنے کے طور طریقے نہیں سیکھتے، باقی سب کچھ کرتے ہیں۔ قران مجید کو مخمل کے غلاف میں لپیٹ کر الماریوں اور دفتروں اور دیگر جگہوں پر خیر و برکت و حفاظت کے لیے سجا کر رکھ دیتے ہیں۔

عدالتوں میں قران مجید پر ہاتھ رکھ جھوٹی گواہی دینے کے لیے ،آسیب یا جنات کو بھاگنے یا قسمیں اٹھانے اور دلہن کی رخصتی کے موقع پر اس کا استعمال کرتے ہیں یا پھر رمضان مبارک میں اسکی تلاوت کا اہتمام کرتے ہیں یا فوتگی کے وقت یا قل شریف کا اہتمام کرتے وقت استمال کیا جاتا ہے، جہاں عموماً قرآن کی جلدی جلدی ورق گردانی کی جاتی ہے اور ان کی مقدار ناپی جاتی ہے۔

جبکہ قرآن مجید ایسی کتابِ ہدایت ہے کہ اس نعمتِ عظمیٰ کا ہمیشہ خیال و پاس ،تکریم و عزت کرنا ہم پر لازم ہے۔ تبھی تو تم اس سے برکت و ہدایت حاصل کر سکو گے۔ مگر بدقسمتی یہ ہے کہ ہم اس برکت و ہدایت سے فیض یاب نہیں ہوتے ہیں

قرآن مجید کے کٸی ذمہ داریاں ہم پر واجب ہیں اول تو قران مجید کو حق اور سچ جانیں۔ ہر لفظ پر کامل ایمان رکھیں اور اس کے حقوق و فراٸض کو پورا کیا جاٸے
قران مجید کی تلاوت کریں،قرآن کو سمجھیں اور اس کی رہنمائیوں سے پورے طور پرمستفیدہوں۔ اور تلاوت کے وقت قرآن کے احترام کو پوری طرح ملحوظ رکھیں۔

باوضو قرآن پڑھیں، سنجیدگی کو قائم رکھیں جس سے قرآن کی عظمت و شان ظاہر ہو اور جو احکامات نازل ہوئے ہیں ان پر صدق دل سے عمل پیرا ہوں اور دل وجان سے اس کی قدر جانیں ، کیونکہ کہ یہ کلامِ الٰہی اور راہ نجات ہے اور اللہ نے اپنا کلام نازل فرماکر ہمارے لیے فلاح و نجات اور کامرانی کی راہیں کشادہ فرمادیں

قارئين اکرام! ہماری ذمہ داری ہے کہ
قرآن مجید کی تلاوت کے لئے روزانہ وقت نکال کر کم از کم تین چار رکوع تلاوت کریں گے، اس کو ترجمہ کے ساتھ پڑھیں تا کہ پتہ چلے اللہ تعالیٰ اپنے بندوں سے کیا فرماتے ہیں اور اس کو سمجھیں گے۔ اور اس پر عمل پیرا ہونے کی پوری کوشش کریں تاکہ دنیا و آخرت میں فلاح پاسکے۔۔

اللہ پاک ہمیں قران پڑھنے، سمجھنے اور اس پر عمل پیرا ہونے کی توفيق عطا فرماٸے،آمین!

About Admin

Leave a Reply