Home / Sports / رمیز راجہ نے انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے بیان کو مبہم قرار دیدیا

رمیز راجہ نے انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے بیان کو مبہم قرار دیدیا

 رمیز راجہ

لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے دورہ پاکستان کی منسوخی پر بیان کو مبہم قرار دیا ہے۔برطانوی اخبار سے گفتگو میں رمیز راجہ نے کہا کہ انگلش کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کا بیان مبہم ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ سے سکیورٹی کے بارے میں کوئی بات نہیں کی گئی ۔

انہوں نے کہا کہ برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے بھی اس بات کی تصدیق کی کہ برطانوی حکومت نے پاکستان کیلئے ٹریول ایڈوائزری نہیں بدلی۔ چیئرمین پی سی بی نے مزید کہا کہ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ کھلاڑیوں کی ویلفیئر اور سکیورٹی کے حوالے سے بھی انگلش کرکٹ بورڈ نے انگلش ٹیم سے کوئی بات نہیں کی اور صرف نیوزی لینڈ ٹیم کے دورہ پاکستان سے دستبردا رہونے کے بعد از خود نتیجہ اخذ کرکے دورہ پاکستان منسوخ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بدھ کے روز چیئرمین انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ این واٹمور نے پاکستان میں سیریز نہ کھیلنے کے فیصلے کے بعد پہلی مرتبہ تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کا دورہ نہ کرنے کا فیصلہ بورڈ کا تھا، اس فیصلے کے لیے کھلاڑیوں سے مشورہ نہیں کیا گیا تھا۔واٹمور کا کہنا تھا کہ مجھے افسوس ہے کہ فیصلے سے خاص طور پر پاکستان میں لوگ مایوس ہوئے، تفصیلات میں نہیں جاں گا لیکن سکیورٹی اور ویلفیئر کی ایڈوائس پر فیصلہ کیا گیا۔

About Ashfaq Rehmani

Ashfaq Rehmani is associated with the Department of Journalism. In English journalism as well as Urdu journalism, he considers research reports as the need and importance of the time. He introduced political crime reporting and tried to increase public awareness by detecting parliamentary crimes along with parliamentary reporting. Bates such as Investigative Journalism, Minority Reporting, Religion, State and ICT Journalism ("Internet and Communication Technology") are included in his field of journalism. As a journalist, he has traveled extensively as a professional journalist, and has specialized in ICT "Internet and Communication Technologies" at the International Institute for Journalists, Ghana, Master of Business Administration, and Journalism as a Major Subject, graduating from PU. He received his Matriculation Award from Government High School No. 2 Pasrur. He is CEO of “Media Door” Pakistan's first social media news agency. Attend and participating in Cover global religious conflicts, international coverage of religions in the digital age, Organized by the International Center for Journalists in the United States. As well participated national and international workshops on religious conflicts. Mr. Rehmani attended any workshops related to international politics, minorities, and the development of media journalism skills. He has participated in advanced communication training workshops for Pakistanis, including workshops on the program. Criticism of religions without in-depth study of religions is considered a serious social crime. Mr. Rehmani attached with THE ASIA TODAY as Analyst, Editor, and Content writer. U can touch him through ceomediadoor@gmail.com

Leave a Reply