
ممبئی : بالی ووڈ کی رومانوی جوڑی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور اگلے سال شادی کریں گے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور بھی بہت جلد شادی کی خوشخبری سناکر اپنے چاہنے والوں کو حیران کرنے والے ہیں۔
میڈیا کے مطابق عالیہ اور رنبیر کی شادی دسمبر 2022 یا پھر جنوری 2023 تک ہونے کا امکان ہے۔عالیہ بھٹ کے ایک قریبی ذرائع کے مطابق دونوں ہی نہیں چاہتے کہ ان کی شادی دھوم دھام سے ہو اس لیے عالیہ اور رنبیر ممبئی میں چند قریبی رشتے داروں اور دوستوں کی موجودگی میں شادی کریں گے۔