Home / Urdu News اردو نیوز / کھیل / میچ سے ایک رات قبل رضوان اسپتال میں تھے، ہیڈن کا انکشاف

میچ سے ایک رات قبل رضوان اسپتال میں تھے، ہیڈن کا انکشاف

 


کراچی: آسٹریلیا کے خلاف میچ سے ایک رات قبل محمد رضوان پھیپھڑوں سے منسلک عارضے کے باعث اسپتال میں تھے۔

اس کا انکشاف بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن نے کیا، انھوں نے کہا کہ رضوان فائٹر کھلاڑی ہیں۔ بعد ازاں دوران بیٹنگ آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک کی گیند بھی رضوان کو لگی، خوش قسمتی سے وہ ہیلمٹ پہنے ہوئے تھے لیکن اس کے باوجود چہرے پر سوجن واضح رہی۔

یاد رہے کہ سیمی فائنل سے قبل محمد رضوان اور شعیب ملک کو زکام اور ہلکا بخار بھی تھا،ڈاکٹرز نے انھیں میچ کیلیے فٹ قرار دیا جس کے بعد وہ ٹیم میں شامل ہوئے۔سابق فاسٹ باولر شعیب اختر نے بھی ٹوئٹر پر محمد رضوان کے اسپتال میں داخل ہونے کی تصویر شیئر کی اور انہیں ”ہیرو“ قرارد یا۔

About Ayub Ahmad Khosa

Leave a Reply

PHP Code Snippets Powered By : XYZScripts.com