Home / World / Middle East and Africa / سعودی فرما نروا کامسلمانوں کیلئے عید الاضحی پرپیغام

سعودی فرما نروا کامسلمانوں کیلئے عید الاضحی پرپیغام

saudi arabia king Eid greetings

ریاض:سعودب عرب کے فرمانروا شاہ سلیمان بن عبدالعزیز کا عید الاضحی کے موقع پرمسلمانوں کیلئے عید مبارک کے ساتھ خصوصی پیغام ۔

سعودی عرب کے فرمانروا خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مسلمانوں کو عید الاضحی کی مبارک باد دیتے ہوئے اس امر پر اللہ کا شکر ادا کیا ہے کہ مملکت کی کوششوں کے نتیجے میں کرونا کے اثرات میں کمی واقع ہوئی ہے۔

عید الاضحی کے موقع پر خصوصی پیغام میں انہوں نے اللہ سے دعا کی ہے کہ ملت اسلامیہ اور سعودی عوام کے لیے یہ موقع خیر، صحت اور برکت کا باعث ہو۔ حجاج اپنے مناسک خیریت سے ادا کر کے اپنے اہل خانہ میں واپس لوٹیں۔

سلمان بن عبدالعزيز on Twitter: “نحمد الله سبحانه الذي أكرمنا بخدمة الحرمين الشريفين، وإن ذلك لأكبر النعم التي حبانا الله بها، مستشعرين مقاصد الشريعة في حفظ النفس وحمايتها من كل ضرر. ومع حلول عيد الأضحى المبارك، نسأل الله أن يرفع عنَّا والعالم كل مكروه، مستبشرين الخير في قادم أيامنا. وكل عام وأنتم بخير. / Twitter”

نحمد الله سبحانه الذي أكرمنا بخدمة الحرمين الشريفين، وإن ذلك لأكبر النعم التي حبانا الله بها، مستشعرين مقاصد الشريعة في حفظ النفس وحمايتها من كل ضرر. ومع حلول عيد الأضحى المبارك، نسأل الله أن يرفع عنَّا والعالم كل مكروه، مستبشرين الخير في قادم أيامنا. وكل عام وأنتم بخير.

 

انہوں نے کہا کہ مملکت کی کوششوں سے زندگی کے مختلف شعبوں میں کرونا وائرس کے اثرات میں خاطر خواہ کمی ہوئی ہے۔ مملکت میں مقیم غیر ملکیوں سمیت 22 ملین افراد کو ویکسین لگا کر بیماری کے خلاف قوت مدافعت کو بڑھایا جا چکا ہے جس کے بعد ہم صحت کے معیار کو مدنظر رکھتے ہوئے محدود تعداد کے لیے حج کے مناسک کھولنے کے قابل ہوئے۔

انھوں نے کہا کہ میری مناسک حج ادا کرنے والے عازمین کو خصوصی ہدایت ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر کے ساتھ حج ادا کریں۔ ہماری انہی کوشش کا نتیجہ ہے کہ حکومت کی تیار کردہ ایپلی کیشنز سے استفادہ کرتے ہوئے 17 ملین سے زائد افراد عمرہ اور مسجد حرام اور مسجد نبوی میں نماز ادا کے قابل ہوئے۔

About Ayub Ahmad Khosa

Leave a Reply