Home / Urdu News اردو نیوز / کھیل / ورلڈکپ اور اولمپکس میں کوالیفائی کرنا اہم ہدف ہوگا،پاکستان ہاکی فیڈریشن

ورلڈکپ اور اولمپکس میں کوالیفائی کرنا اہم ہدف ہوگا،پاکستان ہاکی فیڈریشن

Says Pakistan Hockey Federation

لاہور:پاکستان یاکی فیڈریشن( پی ایچ ایف)کے سیکرٹری آصف باجوہ نے کہا ہے کہ ورلڈکپ اور اولمپکس میں کوالیفائی کرنا اہم ہدف ہوگا، قومی ٹیم نے جس طرح ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پرفارمنس دکھائی ہے، وہ کافی حدتک اطمینان بخش ہے،

 

کوریا کے خلاف سیمی فائنل میں تین یلوکارڈز ہونے کی وجہ سے نقصان اٹھانا پڑا، پانچ گول کرنے کے بعد ان کا دفاع کرنا چاہیے تھا۔اس ایونٹ میں پاکستانی ٹیم کی پرفارمنس کا گراف بہتر ہوتا نظر آیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ واپسی پر ہرشعبے میں سامنے آنے والی خامیوں کو دور کرنے کےلیے مزید کام کرنا ہوگا، گول کیپرز کی پرفارمنس ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کرتی ہے، اس شعبے میں بہتری پر خاص توجہ دی جائے گی۔

امید ہےکہ دوہزار بائیس میں پرفارمنس میں نمایاں فرق دکھائی دے گا۔مزید انٹرنیشنل میچز کھیلنے کے بعد یہ ٹیم ورلڈکپ اور اولمپکس کیلیے کوالیفائی کرنے میں کامیاب ہوسکتی ہے۔

About Bisma Sajjad

Bisma Sajjad a Multimedia Freelance journalist, blogger and social media activist. @BismaSajjad1

Leave a Reply

PHP Code Snippets Powered By : XYZScripts.com