
ممبئی : ہالی ووڈ کی مشہور زمانہ فلم اسپائیڈرمین: نو وے ہوم نے ریلیز ہونے سے پہلے ہی بھارت میں دھوم مچادی ہے۔
فلم اسپائیڈرمین سلسلے کی نئی فلم نو وے ہوم جس کا دنیا بھر میں مداحوں کو بے تابی سے انتظار تھا (کل)17 دسمبر کو ریلیز ہونےوالی ہے
۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ، بھارت میں سنیما گھروں نے فلم کی ریلیز سے قبل فلم کے ٹکٹس کی بکنگ کا آغاز کیا تو ٹکٹوں کی فروخت نے تمام پچھلے ریکارڈز توڑ دیے۔
رپورٹ کے مطابق صرف ایک سنیما چین نے صرف 3 گھنٹے کے اندر فلم کے 50,000 ٹکٹ فروخت کرکے تاریخی ریکارڈ قائم کردیا ہے۔یہ اعداد و شمار یہ بتا رہے ہیں کہ آنے والی فلم ہندوستان میں وبائی مرض کورونا وائرس کے دوران ریلیز ہونے والی سب سے بڑی اور کامیاب فلم ثابت ہوگی۔دلچسپ بات یہ ہے کہ بھارت میں کام کرنے والی اس انٹرٹینمنٹ کمپنی کی 900 اسکرینز ہیں اور اس کی آمدنی کا تخمینہ 2.1 کروڑ روپے لگایا گیا ہے۔