اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں اشیائے خوراک کی بین الاقوامی نمائش رواں سال مارچ میں منعقد ہوگی۔ٹریڈ ڈولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے مطابق فوڈیکس جاپان 2020ء کے نام سے چارروزہ بین الاقوامی نمائش 10 مارچ سے 14 مارچ تک جاری رہے گی
نمائش میں چاول، باسمتی چاول، گوشت، منجمد سی فوڈ، منجمد فوڈ، سبزیوں، پھلوں، اچار، مرچ، فش، پراسیسڈفوڈ، نٹس، مصالجہ جات، لوبیائ ، تیارکھانوں، فروٹ جوس، بسکٹ، کینڈیز، چپس، چائے، کھجور، سنیکس سمیت اشیائ خوراک تیارکرنے والی کمپنیوں اورفرمز کو بین الاقوامی خریداروں کے سامنے اپنی مصنوعات پیش کرنے کا موقع ملے گا۔ اس نمائش میں متعدد پاکستانی کمپنیوں کی شرکت متوقع ہے۔