Home / انٹر نیشنل / امریکہ کا آئندہ سال کیلئے 768 ارب ڈالرز سے زائد کا دفاعی بجٹ منظور

امریکہ کا آئندہ سال کیلئے 768 ارب ڈالرز سے زائد کا دفاعی بجٹ منظور

$768 Billion Defense
واشنگٹن :امریکی صدر جو بائیڈن نے 2022 کے لیے 768.2 ارب ڈالر کے دفاعی بجٹ کے بل پر دستخط کر دیے‘بل میں امریکی افواج کے اہلکاروں اور افسران کی تنخواہوں میں 2.7 فیصد اضافے کی منظوری بھی دی گئی ہے ‘

امریکی دفاعی بجٹ میں روس کے ممکنہ حملے کی صورت میں یوکرین کی عسکری امداد کیلئے 30 کروڑ ڈالر ‘یورپی ممالک کے دفاع کے لیے 4 ارب ڈالر شامل ہیں جبکہافغانستان سے انخلا کے بعد دفاعی بجٹ بڑھانے پر ترقی پسند ڈیمو کریٹس کی صدر جو بائیڈن پر تنقید کی ہے۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر نے دفاعی اخراجات سے متعلق ’نیشنل ڈیفنس آتھرائزیشن ایکٹ‘ پر دستخط کردیئے ہیں۔

 

منظور شدہ ’نیشنل ڈیفنس آتھرائزیشن ایکٹ‘ کے تحت 2022 میں امریکی حکومت دفاعی امور پر 768 ارب ڈالر خرچ کرے گی۔بل میں امریکی افواج کے اہلکاروں اور افسران کی تنخواہوں میں 2.7 فیصد اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔جو بائیڈن نے آئندہ سال کے لیے 743 ارب ڈالر کا دفاعی بجٹ منظوری کے لیے پیش کیا تھا ،

تاہم ڈیموکریٹس اور ری پبلکن پارٹی کے ارکان کی باہمی مشاورت سے 768 ارب ڈالر کا بجٹ منظور کیا گیا۔امریکی ماہرین نے روس اور امریکا کے درمیان تناو کو دفاعی بجٹ میں اضافے کی وجہ قرار دیا ہے۔امریکی دفاعی بجٹ میں روس کی جانب سے ممکنہ حملے کی صورت میں یوکرین کی عسکری امداد کے لیے 30 کروڑ ڈالر جب کہ یورپی ممالک کے دفاع کے لیے 4 ارب ڈالر شامل ہیں۔

دفاعی بجٹ کی منظوری کے بعد اپنے بیان میں جو بائیڈن نے کہا ہے کہ نیشنل ڈیفنس آتھرائزیشن بل سے امریکی مسلح افواج کے اہلکاروں اور ان کے اہل خانہ کو انصاف کے حصول میں آسانی ہوگی۔یاد رہے کہ سابق صدر ٹرمپ کے آخری دور میں سالانہ دفاعی بجٹ 740 بلین ڈالر تھا، اب افغانستان سے انخلا کے بعد دفاعی بجٹ بڑھانے پر ترقی پسند ڈیمو کریٹس نے صدر بائیڈن کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے

About Admin

Leave a Reply

PHP Code Snippets Powered By : XYZScripts.com