Home / latest News / بھارت سے کرکٹ تعلقات بڑھانا چاہتے ہیں،عمران خان

بھارت سے کرکٹ تعلقات بڑھانا چاہتے ہیں،عمران خان

Prime Minister Imran Khan addressing at Middle East Green Initiative Summit at Riyadh Saudi Arabia on 25th October, 2021.

ریاض:وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان نے روایتی حریف کو چاروں شانے چت کیا

انڈیا کو شکست کے بعد یہ وقت پاک بھارت تعلقات پر بات کرنے کا نہیں، ہم بھارت کے ساتھ کرکٹ کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہمیں بھارت کے ساتھ تعلقات بہتر کرنے ہیں۔

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کی شان دار فتح کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ گزشتہ شب کرکٹ میچ میں پاکستانی ٹیم کی جانب سے پچھاڑنے کے بعد بھارت کے ساتھ تعلقات بہتر کرنے کے حوالے سے بات کرنے کا صحیح وقت نہیں ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ کل رات پاکستان نے بھارت کو میچ میں بری طرح پچھاڑ دیا، یہ میچ پر بات کرنے کا مناسب وقت نہیں ہے،

عمران خان نے کہا کہ ہم نے بھارت کے ساتھ تعلقات بحال کرنے کی بھی کوشش کی ہے۔ساتھ ہی انہوں نے اتوار کو ہونے والے پاکستان اور بھارت کے کرکٹ میچ کا حوالہ بھی دیا، جس پر شرکا نے تالیاں بجائیں۔انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کو مہذب پڑوسیوں کی طرح رہنا چاہیے۔

About Ayub Ahmad Khosa

Leave a Reply